10 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب حکومت کی طرف سے سعودی عرب کے مشرقی شیعہ نشین علاقہ میں عوام اور دینی ومذہبی شخصیات کے خلاف ظالمانہ اور بہیمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا:  گذشتہ چند دنوں میں امریکہ نوازسعودی حکومت نے مشرقی علاقوں میں عوامی احتجاج کو کچلنے کے لئے طاقت کا بےتحاشا استعمال کیا ہے۔ سعودی سکیورٹی دستوں نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی اور درجنوں کو گرفتار کرلیا ہے ، سعودی اہلکاروں نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ نمر باقر کو گولی مار کر زخمی کیا اور اس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےنہتے شہریوں کے خلاف آل سعود کی بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔....... /169